10 مئی 2025 - 02:03
امریکہ کو شرمناک شکست ہوئی /فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں / امریکہ نے بھارت کو پاکستان پر حملے کے لئے اکسایا، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

انقلاب یمن کے قائد اور انصار اللہ یمن کے سیکریٹری جنرل نے جمعرات (8 مئی 2025ع‍) کے دن اپنے خطاب میں کہا: امریکہ نے یمن پر انتہائی شدید اور بھاری حملے کئے، لیکن بالآخر اس کو رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا/ فلسطین کی حمایت امت مسلمہ پر فرض ہے، مسلم ممالک مشترکہ دشمن کی طرف کے خطروں سے غافل ہیں جس کی وجہ سے امت مسلمہ ـ بالخصوص ملت فلسطین ـ کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں / امریکہ نے بھارت کو پاکستان پر حملے کے لئے اکسایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سیکریٹری جنرل سید عبدالملک بدرالدین الحوثی الطباطبائی الحسنی نے اپنی مفصل تقریر کے دوران کہا: امریہ نے یمن کے خلاف کشیدگی میں شدت لانے کے دوسرے مرحلے میں، 45 دن تک ہمارے ملک پر 1712 سے زائد بحری اور فضائی  حملے کئے، لیکن اس کو انتہائی شرمناک شکست ہوئی۔

انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہی بھارت کو اکسایا کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے؛ چنانچہ مسلمان ممالک کو چاہئے کہ اس کشیدگی پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر کوشش کریں، اور جنوبی ایشیا میں اس امریکی سازش کو ناکام بنا دیں۔

انھوں نے کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دوسرے مسلم ممالک بھی اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیل آ رہی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

<یمن نے مقبوضہ یافا [تل ابیب] میں بن گوریون ایئرپورٹ کو پھر بھی نشانہ بنایا / مقبوضہ فلسطین کے لئے پروازیں منسوخ؛ باتصویر + 
https://ur.abna24.com/news/1556396>

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha